جاپان سے فتح کی تقریب، شہبازشریف کی چین میں دنیا کی سب سے بڑی پریڈ میں شرکت
جنگ عظیم دوم میں چین کی جاپان سے فتح کی یادگاری تقریب ہوئی۔چین میں تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ ہوئی، چینی صدر نے گاڑی پر پریڈ کا معائنہ کیا، جنگ میں ہلاک فوجیوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، تقریب میں چینی ترانے کی فوجی دھنوں پر گونج، توپوں کی سلامی دی گئی۔
پریڈ میں ہائپر سونک میزائلوں، ڈرونز اور ٹینک سمیت جدید ترین اسلحہ کی نمائش کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف سمیت 26عالمی رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی، پریڈ کے مہمان خصوصی روسی صدر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان تھے۔جاپان کے خلاف جنگ لڑنے والے چین کے ریٹائرڈ فوجی بھی تقریب میں شریک ہوئے، چینی صدر نے دنیا بھر سے آئے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔
Leave A Comment