کوئٹہ: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،سی ٹی ڈی سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید
باچاخان چوک پشین میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عنایت اللہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے فرائض انجام دے رہے تھے، موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عنایت اللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Leave A Comment