لاہور : تمام اسکول یکم ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے
ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق لاہور میں تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود 45 اسکولز بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق ان 45 اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 33سرکاری، 12 نجی اسکولز بند رہیں گے۔ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ بند رہے گا، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی، سگیاں کے اسکولز بند رہیں گے، تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد، پری محل شاہدرہ کے اسکول بند رہیں گے۔ٹھوکر نیاز بیگ ،شاہ پور کانجراں ،بند روڈ اور گاو شالا کے سرکاری اسکولز بند رہیں گے، رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ، موہلنوال، ملتان روڈ، موہلنوال کے اسکولز بند رہیں گے۔ چنیوٹ میں سیلاب سے ضلع بھر میں صحت کے پانچ بڑے مراکز اور 88 سکول سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا ناممکن ہوگیا۔
Leave A Comment