کراچی میں پولیس مقابلہ، نوحہ خواں کے قتل میں ملوث ملزم سمیت دو گرفتار
سچل پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم نوحہ خواں سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ سچل پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سعدی ٹاؤن چوک سچل سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا زخمی حالت میں گرفتار ملزمان چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 20 سالہ رحیم اللہ ولد امین اور 20 سالہ شیر افضل ولد عثمان کے ناموں سے کی گئی اور گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں اور چھینا گیا سامان برآمد کیا گیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم رحیم اللہ نوحہ خواں سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں بھی ملوث تھا۔گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 14 جولائی 2023 کو سچل تھانے کی حدود پی سی ایس آئی آر لیبارٹر محمد خان گوٹھ اسکیم 33 میں 41 سالہ سید حسنین حیدر نقوی ولد سید سجاد حیدر نقوی کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
مقتول کے بھائی سید مزمل حیدر نقوی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ میرا حقیقی بھائی سید حسنین حیدر نقدی جو کہ ایک نوحہ خواں تھا 14 جولائی 2023 کو اپنی آلٹو کار میں اپنے شاگرد سید مہدی عباس کے ہمراہ گھر سے گلبرگ کی طرف جا رہا تھا کہ نقریباً سوا دس بجے شب عقبی روڈ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری نزد محمد خان گوٹھ پہنچے تو اتنے میں دو موٹرسائیکلوں نمبری پر سوار شلوار قمیض میں مبلوس آئے۔جن میں سے ایک موٹرسائیکل جس پر دو ملزمان سوار تھے آلٹو کار کے ڈرائیور سائیڈ آئے دوسری موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان دوسری سائیڈ سے کراس کرتے ہوئے اچانک آگے آکر اپنی موٹرسائیکل روڈ کو دونوں ملزمان نے سیدھا فائرنگ شروع کر دی جس سے میرے بھائی جو ڈرائیونگ سیٹ کے برابر میں بیٹھا تھا کو سامے سے سینے اور جسم کے دیگر حصوں پر گولیاں لگیں تھیں ۔
Leave A Comment