کراچی: مخالفین نے جھگڑے پر شہری قتل کر دیا، ایک شدید زخمی
سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے شہری جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔واقعہ ذاتی جھگڑے پر پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اورامدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ سراج اور زخمی شخص کی شناخت جمعہ خان کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی، جبکہ ملزموں کو پکڑنے کیلئے بھی چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔
Leave A Comment