کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھریلو جھگڑا، ملزم نے سابقہ بیوی کی بڑی بہن کو قتل کردیا
سرجانی ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔فائرنگ کا یہ واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں گھر میں جھگڑے کے دوران پیش آیا جہاں سندس نامی خاتون جاں بحق ہوگئی۔مقتولہ کی چھوٹی بہن سحر نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر شارق سے خلع لی ہوئی ہے، شارق اپنی بہن اور 2 بھائیوں علی اور عارف کے ہمراہ آیا اور میری بیٹی کو لے جانے کی کوشش کی جس پر ہم نے انہیں روکا تو شارق کے بھائی عارف نے فائرنگ کردی۔گولی میری بڑی بہن سندس کو لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Leave A Comment