تازہ ترین

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوادر سرکل نے غیرقانونی طور پر ایران جانے والے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے، گرفتار ہونے والوں میں 3 کا تعلق گوجرانوالہ، 3 کا منڈی بہاءالدین، 4 کا سانگھڑ اور 3 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 9 ملزمان سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ آگے دیگر ممالک جا سکیں، ان تمام افراد کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔

مزید 5 ملزمان کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا جن میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے، یہ افراد پی بی 250 گبد لینڈ روٹ کے ذریعے پاکستان میں داخل ہو رہے تھے۔ایف آئی اے نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں اور انہیں حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement