تازہ ترین

فیصل آباد میں اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کا کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ تھانہ صدر فیصل آباد کی پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشفاق احمد موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث مجرمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد نے فائرنگ میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement