رحیم یارخان: کار بے قابوہوکر ٹرالر سے ٹکراگئی‘ کمسن بچے سمیت 4افراد جاں بحق‘ دوشدید زخمی
موٹروے ایم فائیو پر ڈرائیورکونیند آجانے کے باعث کار بے قابوہوکر ٹرالر سے ٹکراگئی‘ ایک ہی خاندان کے کمسن بچے سمیت 4افراد جاں بحق‘ دوشدیدزخمی‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔ محمدنگر کا رہائشی 50سالہ محمدخالد اپنی 45سالہ بیوی غزالہ بی بی‘ بیٹے ارباز‘ بہوعدیلہ نبی‘ بیٹی اقراء اور پوتے داؤد ارباز کے ہمراہ کار پر ملتان سے واپس محمدنگر آرہاتھا کہ موٹروے ایم فائیوظاہر پیر کے نزدیک کار سامنے جانیوالے ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں محمدخالد‘ غزالہ بی بی‘ عدیلہ بی بی اور 9ماہ کا داؤد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 28سالہ ارباز اور26سالہ اقراء شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیوکی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جان بحق ہونے والون کی کوٹ سمابہ اور صادق اباد کے ابائی علاقوں میں نماز جنازہ ادا کردی گئی
Leave A Comment