اوکاڑہ: ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 افراد زخمی
اوکاڑہ (وحید انصاری) ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 افراد زخمی ہوگئے .مرنےوالوں میں ایک ماں اور اس کا 7 ماہ کابچہ شامل ہیں .ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق اوکاڑہ دیپالپوور روڈ صوبا رام پل کے قریب ٹرک کی رکشہ کو ٹکر۔حادثہ میں رکشہ میں سوار 35 سالہ خاتون خالدہ اس کا 7 ماہ کا بچہ شہروز اور ایک 26 سالہ نوجوان حامدجاں بحق ہو گئے۔جبکہ ایک 6 سالہ بچے سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے فوراً جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈیڈ باڈیز کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میںجاں بحق ہونے والوں اور زخمی بلال گنج پاکپتن کے رہائشی بتائے گئے ہیں.
Leave A Comment