تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے پھر  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور  گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے پشاور، ہنگو، سوات، مالاکنڈ اور چترال میں صبح 6:30 پر محسوس کئے  گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع تھا تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ریسکیو ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ رات  بھی پنجاب کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔  زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، اسلام آباد،  پختونخوا کے علاقوں میں بھی دور دور تک محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریختر سکیل پر  5.9 تھی۔ اس کا مرکز کوہ ہندوکش میں زمین کے اندر  111 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔اس زلزلہ سے ہونے والے کسی نقصان کی اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement