تازہ ترین

دو مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پہلا حادثہ شارع فیصل وائرلیس گیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی پولیس اہلکار اے ایس آئی عبدالواحد کو کچل گئی۔ عبدالواحد او سی ٹی ڈی سول لائن تھانے میں تعینات تھے۔متوفی محمود آباد کا رہائشی اور چار بچوں کا والد تھا، جاں بحق اہلکار کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسرا حادثہ ناردرن بائی پاس، سپر ہائی وے پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک اور ڈاٹسن گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں ڈاٹسن سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت خادم حسین اور زخمی کی شناخت وزیر کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کا علاج جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement