پھالیہ : سیلابی پانی میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق
پھالیہ میں ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا‘سیلابی پانی میں ویڈیو بناتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق اویس نامی ٹک ٹاکر سیلابی پانی میں جاکر ویڈیوز بناتاتھا۔ جس سے اس کو ٹک ٹاک پر شہرت ملنا شروع ہوئی۔ معروف ٹک ٹاکر اویس کے 1لاکھ 64ہزار فالور جبکہ 1۔16ملین لائکس تھے، اویس فالورز اور لایئکس کو بڑھانے کے لیے اس نے اپنی زندگی داؤ پر لگادی۔حالیہ سیلاب پر بنائی گئی ویڈیو پر لاکھوں لائکس اور ویوز آتے تھے اویس ویڈیو بناتے بناتے گہرے پانی میں چلا گیا جس سے اس کی یہ ویڈیو آخری ثابت ہوئی اور وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ ریسکیو1122 نے لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کردی۔
Leave A Comment