تازہ ترین

تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں پولیس مقابلہ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار جس کے 2 ساتھی فرار  ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے.گرفتار ڈاکو کی شناخت علی حسن سکنہ فیصل آباد سے ہوئی گرفتار ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی جیسے 46 سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا. ڈاکو لاہور ، فیصل آباد اور قصور کے مقدمات میں شامل ڈاکو  کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد تین مسلح ڈاکوؤں نے شہری سلیم سے 15 ون ایل کے قریب سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ خورد انسپکٹر اور انکی ٹیم نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی . پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی .کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں  آ کر زخمی ہوگیا دو ڈاکو فرار . زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری زخمی ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا  پولیس کی خصوصی ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں

Leave A Comment

Advertisement