سیلابی ریلا آج ہیڈ پنجند اور 2 دن بعد گڈو بیراج پہنچے گا
بھارتی کی جانب سے چھوڑا جانے والا سیلابی ریلہ آج ہیڈ پنجند اور دو روز بعد گڈو بیراج پہنچے گا۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 42 ہزار 153 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 3 لاکھ 10ہزار 408 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 31 ہزار 230 کیوسک اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 850 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار 186 کیوسک اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ہیڈ پنجند میں پانی کی آمد 2 لاکھ 27 ہزار 710 کیوسک ریکارڈ اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 13 ہزار 740 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
Leave A Comment