کراچی: اسکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان کی مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی
لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔بریگیڈ تھانے کے علاقے لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد تصور حسین کے نام سے کی گئی۔متوفی نوجوان نارتھ کراچی کا رہائشی اور نجی اسکول میں ملازمت کرتا تھا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے خود کشی کی ہے تاہم فوری طور پر خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Leave A Comment