تازہ ترین

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)نوجوان موٹرسائیکل سوار تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکر ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئے سڑک کراس کرنیوالی10سالہ بچی کونامعلوم تیزرفتارگاڑی نے کچل ڈالا‘ ٹرالرکی موٹرسائیکل کوٹکر‘ 10سالہ بچی سمیت4جاں بحق ہو گئے ۔

  پہلاحادثہ ظاہرپیر کیر ہائشی10سالہ نمرہ کے ساتھ پیش آیاجسے سڑک کراس کرنے کے دوران نامعلوم تیزرفتاری گاڑی نے کچل ڈالاجسے انتہائی نازک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں  10سالہ نمرہ جانبرنہ ہوپائی اوردم توڑگئی ۔

اسی طرح روجھان کے رہائشی17سالہ محبوب احمد اور16سالہ فقیر بخش موٹرسائیکل پرانتہائی تیزرفتاری سے جارہے تھے کہ موٹرسائیکل بے قابوہوکرٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا‘ دونوں کوشدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں 17سالہ محبوب احمد اور16 سالہ فقیربخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ۔

تیسراحادثہ فریدآباد موضع موہل کے رہائشی 70سالہ نذیراحمد کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرگھر جارہا تھا کہ قومی شاہراہ پرپیچھے سے آنیوالے ٹرالرنے کچل ڈالا گرنے کے نتیجہ میں 70سالہ نذیراحمدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجبکہ ٹرالرڈرائیور مردان کے رہائشی سیداخان کوموقع پرجمع ہونے والے افراد نے پکڑکرکارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔

Leave A Comment

Advertisement