تازہ ترین

صفائی کرنے کے دوران گٹرمیں گرکربھابھی جیٹھ سمیت دم گھٹنے کے باعث جاں بحق‘ گھرمیں کہرام مچ گیا‘ ڈپٹی کمشنرکاواقعہ پرنوٹس تحصیل انتظامیہ ضلع کونسل سے رپورٹ طلب کرلی‘ چک77اے کی رہائشی30سالہ قیفہ بی بی اپنے گھرمیں صفائی کررہی تھی کہ گھرمیں ہی بنائے گئے گٹر کاڈھکن ٹوٹ جانے کے باعث گٹرمیں جاگری اسی دوران نزدیک موجود 50سالہ جیٹھ غلام یاسین نے  بھابھی کوبچانے کیلئے گٹرمیں چھلانگ دی تاہم دونوں گٹرمیں موجودزہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے کے نتیجہ میں دم توڑگئے اطلاع ملنے پرریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کردونوں کی نعشوں کوگٹرسے نکال کرتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیا‘ ایک گھر میں اچانک دواموات پر گھرمیں کہرام مچ گیا اورعلاقہ بھرکی فضا سوگوار ہوگئی‘ حادثہ کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کوافسوسناک قراردیتے ہوئے سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیا تحصیل انتظامیہ اورضلع کونسل سے رپورٹ طلب کرلی۔

Leave A Comment

Advertisement