تازہ ترین

افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے سے 20 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی، جس کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ رات آنے والے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، مقامی حکام اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے، مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و بحالی کے کاموں میں حصہ لیں گی۔

پاکستان میں شدید زلزلہ، شدت 6 ریکارڈ کی گئی

 

واضح رہے کہ اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، پشاور اور مردان سمیت مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، اسی کے ساتھ ساتھ چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ 12 بج کر 38 منٹ پر ہنگو، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور پشاور میں 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے تھے۔

Leave A Comment

Advertisement