اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد خان دماغ کی شریان پھٹنے سے جاں بحق
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد خان دماغ کی شریان پھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اے سی پتوکی ہیڈ بلوکی ریسٹ ہاؤس پر موجود تھے اور پچھلے 4 دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اچانک دماغ کی شریان پھٹنے سے گر گئے، انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
Leave A Comment