ننکانہ صاحب : بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق , 3 افراد زخمی
ننکانہ صاحب میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ اکبر گاؤں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد کی شناخت کوثر بی بی، عائشہ اور ثمرہ کے ناموں سے ہوئی، زخمیوں میں شہریار، مہریار اور طاہرہ شامل ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Leave A Comment