تازہ ترین

پولیس نے شادی کرنے کیلئے کچہ  سندھ جانیوالے لاہورکے شہری کوہنی ٹریپ ہونے سے بچالیا‘ کارروائی کے بعد نوجوان واپس روانہ‘  پولیس نے گڈوکشمور روڈ اڈا نواز آباد پرمعمول کی چیکنگ کے دوران چونگی امرسدھو(لاہور) کے رہائشی زاہدعمران سے کشمورسندھ جانے بارے تفصیلات معلوم کی تو معلوم ہوا کہ زاہد عمران شادی کرنے کی غرض سے کشمورسندھ کچہ جارہاہے جس پرپولیس نے اسے حقائق سے آگاہ کیا کہ اسے شادی کرنے کاجھانسہ دے کرہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیاجارہاہے جسے پولیس نے سندھ جانے روک دیا اورکارروائی کے بعد زاہدعمران کوواپس لاہور روانہ کردیاگیاہے۔

Leave A Comment

Advertisement