تازہ ترین

ویتنام نے سال کے سب سے طاقتور طوفان "کاجیکی” کے قریب آتے ہی ہوائی اڈے و اسکول بند اور علاقے سے شہریوں کا بڑے پیمانے پر انخلا شروع کر دیا ہے۔ طوفان کی تیز ہوائیں 166 کلومیٹر فی گھنٹہ (103 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چل رہی ہیں اور توقع ہے کہ یہ آج   مرکزی ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان کے باعث بھاری بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کا خطرہ ہے۔وِیتنامی حکومت کا کہنا ہے کہ نصف ملین سے زائد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے گا اور تمام کشتیوں کو ساحل پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تھان ہُوا اور کوآنگ بن صوبوں کے ہوائی اڈے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ ویتنام ایئر لائنز اور وِیٹ جیٹ نے علاقے کے لیے کئی پروازیں منسوخ کر دیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement