بھارت : بھارتی پنجابی فلموں کے لیجنڈری اداکار اور کامیڈین جسوندربھلا چل بسے
لاہور(رہبرنیوز) بھارتی پنجابی فلموں کے لیجنڈری اداکار اور کامیڈین جسوندربھلا چل بسے۔انکی عمر پینسٹھ برس تھی۔جسوندربھلا نے کیرئیر کے دوران سینکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔فلم کیری آن جٹا میں انکا کردار ایڈووکیٹ ڈھلوں بہت مشہور ہوا۔۔اس فلم میں انکا ڈائیلاگ ایڈووکیٹ ڈھلوں نے کالا کوٹ ایویں نہیں پایا۔آج بھی زبان زدعام ہے,جسوندر بھلا کی آخری رسومات کل موہالی میں ادا کی جائیں گی۔ اداکار جسوندربھلا گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے۔طبیعت زیادہ خراب ہونے پرانہیں ہسپتال لایا گیا تاہم طبی امداد ملنے کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔جسوندربھلا بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں مداح رکھتے تھے۔جسوندربھلا کی موت نے انکے مداحوں کو اداس کردیا۔
Leave A Comment