تازہ ترین

دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے پانی کا ریلا چھوڑے جانے کے بعد پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ پیدا ہوگیا۔ترجمان پی ڈی ایم نے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئی، دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 95 ہزار کیوسک ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور میں سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں 17 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں، ریلیف کیمپس میں ادویات، اینٹی سنیک ویکسین، صاف پانی اور کھانا جیسی سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔حساس مقامات پر شہریوں کے انخلاء کے لئے 298 گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 13 او بی ایم بوٹس، 16 لائف رنگز، 210 لائف جیکٹس اور دیگر ریسکیو ایکوئپمنٹ فیلڈ میں موجود ہے۔دریائے ستلج میں 80 ہزار تک نچلے درجے کا سیلاب ہے، 1 لاکھ 20 ہزار تک درمیانے جبکہ 1 لاکھ 75 ہزار کیوسک تک اونچے درجے کے سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دریائےستلج میں سیلابی ریلےکےباعث منچن آباد انتظامیہ نے بھی ہائی الرٹ جاری کردیا، ہیڈسلیمانکی کے مقام پر ایک لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچ رہا ہے، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement