رحیم یارخان : 9ویں جماعت فیل ہوجانے پردوطالبات کا دلبرداشتہ ہوکر نہر میں کود کرخودکشی کرنے کی کوشش
9ویں جماعت فیل ہوجانے پردوطالبات کا دلبرداشتہ ہوکر نہر میں کود کرخودکشی کرنے کی کوشش‘ اردگرد موجود افراد نے دونوں کوزندہ بچالیا‘ بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل‘ کوٹسمابہ کی رہائشی آمنہ بی بی اور چک255پی کی رہائشی اشمل اشفاق جوکہ 9جماعت کی طالبہ ہیں نے گزشتہ روز آنیوالے نتائج میں فیل ہوجانے پردلبرداشتہ ہوکر نہرصادق برانچ اورعباسیہ کینال میں کود کرخودکشی کرنے کی کوشش کی‘تاہم موقع پرموجود افراد نے دونوں کو زندہ بچا لیا جنہیں بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہربیان کی جارہی ہے۔
Leave A Comment