سعودی عرب کے تفریحی پارک میں خوفناک حادثہ
سعودی عرب کے شہر طائف کے تفریحی پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 23 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔سعودی عرب کے تاریخی اور سیاحتی شہر طائف کے گرین ماونٹین پارک میں ایک بڑا جھولا ٹوٹنے سے اس میں سوار 23 مرد و خواتین زخمی ہوگئے ہیں۔3 کی حالت نازک بتائی گئی ہے , زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔