پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پری کوارٹر فائنل میں سفر ختم
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ناروے کپ 2025 کے پری کوارٹر فائنل میں سفر ختم ہوگیا، گیمبیا نے 0-3 سے کامیابی پاکرقومی تیم کوایونٹ سے باہرکردیا۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کواٹر فائنل مرحلے میں ہمت ہارگئی۔گیمبیا کی مضبوط ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں 3 گول سے فتح اپنے نام کی، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کھیل میں بے بس نظر آئی اور ایک گول بھی نہ کرسکی۔
قبل ازیں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں سوئیڈن کے اسکائیل برگس کلب کو 0-3 سے شکست دے دی۔تیسرا میچ سندانے ٹیم کے خلاف 1-1 گول سے برابر رہاتھا، دوسرے میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے رستاد کلب کو 0-6 سے شکست دی تھی۔