تازہ ترین

برطانیہ اور فرانس کے بعد مزید 3  یورپی ممالک پرتگال، جرمنی اور مالٹا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا۔پرتگال کے وزیر خارجہ پاولو رینگل نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے آغاز میں فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری میں ہیں، مغربی ایشیاء کی صورتِ حال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔پاولو رینگل نے کہا کہ پرتگال ایک خود مختار ملک ہے اور اس کی پالیسی دوسرے ملکوں سے نہيں جڑی۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر دو ریاستی عمل کے لیے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو جرمنی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے غور پر مجبور ہوگا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فرانس اور دیگر 14 ممالک کی جانب سے دنیا بھر سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی اپیل گئی تھی۔فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ فرانس اور 14 دیگر ممالک نے اقوامِ متحدہ کی ایک کانفرنس میں ’نیو یارک کال‘ پر دستخط کیے ہیں جس میں دنیا بھر سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement