تازہ ترین

چوہنگ میں خاتون کے ساتھ خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کیس کے دو مرکزی ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔سی سی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ جوابی فائرنگ میں دو مرکزی ملزمان ہلاک ہو گئے۔ہلاک ملزمان کی شناخت اویس اور شہزاد کے نام سے ہوئی، ملزمان کی فائرنگ سے بلٹ پروف جیکٹوں پر گولیاں لگیں اور اہلکاروں کا جانی نقصان سے بچاؤ ہو گیا۔

واضح رہے کہ ہلاک ملزمان نے چوہنگ کے علاقہ میں خاتون کو خاوند کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ہلاک ملزمان نے خاتون پر بدترین تشدد بھی کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا تھا۔ہلاک ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جس کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement