تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا جبکہ زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔اطلاعات کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے کے جھٹکوں سے پشین کے شہری خوفزدہ ہو گئے بعض علاقوں میں لوگ گھروں سے نکل آئے ۔

Leave A Comment

Advertisement