تازہ ترین

گجرات(رھبر نیوز) 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ ہیڈمرالہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ شکیل اور 30 سالہ احسان کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمی ہونے والے 15 سالہ عدیل کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں گئیں ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement