پروٹوکول میں برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والی برٹش خاتون سے منشیات برآمد
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برطانوی شہریت کی حامل خاتون کے سامان سے منشیات برآمد کرلی گئی۔سرگودھا سے تعلق رکھنے والی مہوش نامی خاتون ایئرپورٹ پہنچی، خاتون نجی ایئر لائن کی پرواز کے زریعے برطانیہ جانا چاہتی تھی۔خاتون کو ایئرپورٹ پر ایک سرکاری محکمے کا سب انسپکٹر پروٹوکول دے رہا تھا، اے ایس ایف کی پہلی بیگج اسکیننگ مشین کاؤنٹر سے سامان کلئیر کردیا گیا۔بورڈنگ کے بعد خاتون ہینڈ کیری کے ساتھ دوسرے اسکیننگ پوائنٹ پر پہنچی تو سامان میں رکھے پشاوری جوتوں سے ایک کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد ہوئی، منشیات جوتوں کے تلووں میں چھپائی گی تھی۔