اوکاڑہ : سی.سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں میں 2 مختلف مقامات پر پولیس مقابلے. ایک ڈاکو ہلاک .ایک زخمی حالت میں گرفتار
اوکاڑہ سی.سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں میں 2 مختلف مقامات پر پولیس مقابلے. ایک ڈاکو ہلاک .ایک زخمی حالت میں گرفتار. ترجمان کے مطابق 3 مسلح کا سی سی ڈی. ٹیم سے رات 2 بجے کے قریب اکبر روڑ پر پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک خطرناک ملزم اکرم ولد الہ یار کراس فائرنگ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، دو فرار ہوگئے .مویشی چور اکرم ولد الہ یار قوم کھرل سزا یافتہ،عدالتی مفرور ،اشتہاری ملزم اورچوری ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھا فرار ہونے والوں میں اس کا بھائی اکرم بھی سزا یافتہ چور پایا گیا جو ڈالے بھر کر چوری شدہ مویشی لے جاتے تھے پولیس پر حملہ، مزاحمت قتل اور اسلحہ برآمدگی کے تحت مقدمہ درج، دوسرا پولیس مقابلہ دیپالپور رتہ کھنہ روڈ پر ہوا جہاں ایک ملزم کراس فائرنگ میں زخمی ہو گیا. جس کی شناخت ناظم ولد یوسف سکنہ 29 ڈی شیر گڑھ سے ہوئی ہے جو کہ 58 وارداتوں میں ملوث پایا گیا. جسکا ایک ساتھی فرار ہو گیا .سی.سی. ڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کر لیا. مقدمات درج کر لئے گئے