تازہ ترین

امریکا کے شہر شکاگو میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک 14 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 3 افراد کی حالت نازک ہے۔شکاگو کے شمالی علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 18 افراد کو گولیاں ماری گئیں۔ واقعے میں ہلاک افراد میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکاگو کے ریور نارتھ علاقے میں نائٹ کلب کے باہر پیش آیا جب ایک کار میں سوار افراد نے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر چلنے والوں پر فائرنگ کی۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ مقامی ریپ اسٹار میلو بکز کے نئے البم کی تعارفی تقریب کے بعد پیش آیا۔ میلو بکز کا بوائے فرینڈ بھی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے واقعے میں کوئی گرفتاری نہیں کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement