یونان: جنگل میں آگ پھیلنے سے وسیع پیمانے پر نقل مکانی شروع
یونان کے جزیرے کریٹ میں جنگل میں آگ پھیلنے سے وہاں موجود لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے۔یونان کے جزیرے کریٹ کے جنگلات میں لگنے والی جنگل کی آگ قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔تیز ہوائیں، جن کی شدت بیفورٹ اسکیل پر آٹھ درجے تک ریکارڈ کی گئی، آگ کے شعلوں کو جنوبی سمت میں تیزی سے پھیلانے کا سبب بنیں، جس سے فیول اسٹیشن، سیاحوں کے ریزورٹز اور دیگر رہائشی مکانات سمیت اہم انفراسٹرکچر کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں دھوئیں کی موٹی تہہ کی وجہ سے حد نگاہ صفر پر جاچکی ہے۔
وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کریٹ میں موجود تمام اسپتالوں کو ہنگامی تیار رہنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہے ۔جزیرے پر موجود مختلف آبادیوں سے اب تک 1 ہزار 500 لوگوں جزیرے سے نکال لیا گیا گیا ہے۔
Leave A Comment