تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری رہی۔صیہونی فوج نے ہسپتالوں، سکولوں اور خوراک تقسیم کرنے والے مراکز پر حملے کئے جس کے باعث مزید 24 فلسطینی شہیدہوگئے، 24 گھنٹے میں صیہونی بربریت میں 116 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔حکام الشفا ہسپتال کے مطابق ایندھن ختم ہونے سے سیکڑوں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، اسرائیلی فورسز نے 5 ہفتوں میں 600 سے زائد امداد کے منتظر افراد شہید کر دیئے۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد57 ہزار 12 ہوگئی،ایک لاکھ 34 ہزار592 فلسطینی زخمی ہو چکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement