تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 23.700 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، کارروائیاں اسلام آباد، لاہور اور مردان میں کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران 18 کلو 100 گرام چرس، 5.1 کلو آئس اور 500 گرام افیون برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
Leave A Comment