ای چالانز نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ، گاڑیاں پکڑی جائیں گی
ٹریفک پولیس کی سیف سٹیز کی مدد سےای چالانز نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔سی ٹی اولاہور کے مطابق اب لاہور کے ساتھ پنجاب بھر میں ای چالان نا دہندہ گاڑیاں پکڑی جائیں گی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک اور پی ایچ پی کووارڈنز ایپ سے منسلک کردیا گیا ہے۔رواں ہفتے سے پنجاب بھر میں ای چالانز نادہندہ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا،پہلے صرف لاہور میں مخصوص ٹیمیں ای چالانز کی وصولیاں کررہی تھیں۔نئے سسٹم کے بعد تمام وارڈنز اور پی ایچ پی کےاہلکارای چالانز کی وصولیاں کرسکیں گے، ٹریفک پولیس نے مہم کے دوران 2ماہ میں 10کروڑ 86لاکھ وصول کرلئے،ماہ مئی کے دوران 37 ہزار سے زائد گاڑی وموٹرسائیکلز مالکان سے2کروڑ26لاکھ وصول کئے گئے۔ماہ جون میں 1لاکھ29 ہزار ای چالانز نادہندگان سے8کروڑ60لاکھ وصول کئے گئے۔ پنجاب بھر میں سسٹم کے آغاز سے بڑے پیمانے پر وصولیاں متوقع ہیں۔
Leave A Comment