تازہ ترین

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں حاملہ خاتون نے بیٹے کو جنم دیدیا زچگی کے دوران حالت بگڑنے پر ریسکیو ٹیم نے موٹر وے پر بروقت کارروائ کی ریسکیو ہیلپ لائن 1122پر اطلاع موصول ہوئی کہ ایک ڈلیوری کیس کی مریضہ کو ظاہر پیر سے براستہ موٹروے سی پیک شیخ زید ہسپتال لایا جا رہا ہے، تاہم مریضہ کی حالت بگڑنے کے باعث فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ کنٹرول روم کے مستعد ڈسپیچر اسٹاف نے فوری طور پر محمد پور انٹرچینج سے ایمبولینس بمعہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن  اور ریسکیو ڈرائیور کو روانہ کیا۔ ٹیم نے بروقت پہنچ کر مریضہ کو ایمبولینس میں منتقل کیا۔ چونکہ زچگی کا وقت مکمل ہو چکا تھا، مریضہ کے شوہر حیدر علی کی اجازت سے ایمبولینس میں ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، آئی وی لائن قائم کی گئی، اور پیشہ ورانہ انداز میں محفوظ زچگی ممکن بنائی گئی۔ حیدر علی نے ایمبولینس کے اندر اپنےبیٹے کی ولادتپر خوشی کا اظہار کیا ہے اورکہا کہ یہ ریسکیو 1122 کی اعلیٰ طبی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ریسکیو ٹیم نے ماں اور بچے کو بحفاظت شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن نے اس شاندار کارکردگی پر ایمبولینس اسٹاف کو مبار باد دی ہے

Leave A Comment

Advertisement