تازہ ترین

<p style="text-align: justify;"><strong>یران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی برسات کردی، ایرانی فورسز نے تل ابیب اور حیفہ پر 8 میزائل داغے، متعدد شہروں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔</strong> ارنا کے مطابق ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، ایرانی فورسز نے تل ابیب اور حیفہ پر آٹھ میزائل داغے ہیں جبکہ اسرائیلی میڈیا نے حملوں کی تصدیق کردی۔حملوں کے بعد متعدد شہروں میں سائرن بج اٹھے، حملے میں اسرائیل میں واقع 100 سال قدیم وزمن انسٹی ٹیوٹ سائنس تباہ ہوگیا۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں میں صہیونیوں کے خلاف نئے میزائل استعمال کررہے ہیں، ہم اسرائیل کی کمر توڑ دیں گے۔ایرانی فوج نے کہا کہ کچھ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ ایران کے میزائل کم کیوں ہوگئے، ایران کی میزائل صلاحیت کم نہیں ہوئی، ہم اسرائیل پر حملے ناپ تول کر رہے ہیں، ہم کم میزائل فائر کر کے بڑے اہداف حاصل کررہے ہیں، اسرائیل پر میزائل حملے مرحلہ وار جاری رہیں گے۔</p>

Leave A Comment