تازہ ترین

<p style="text-align: justify;"><strong>ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے جہاں مشرق وسطیٰ میں سلامتی کی صورتحال کو خطرے میں ڈال دیا ہے، وہیں عالمی معاشی بحران کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی جارحیت نہ روکی گئی تو وہ آبنائے ہرمز کو ہر قسم کی بحری آمدورفت کے لیے بند کر سکتا ہے۔</strong>انی حکام کے اس اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم اور حساس آبی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ آبی راستہ خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحر ہند سے ملاتا ہے اور ایران و عمان کے درمیان واقع ہے۔ محض انتالیس کلومیٹر چوڑی یہ تنگ آبی پٹی روزانہ سترہ سے بیس ملین بیرل تیل کی ترسیل کا ذریعہ ہے۔یہ گزرگاہ سعودی عرب، ایران، عراق، کویت، قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات جیسے اہم تیل پیدا کرنے والے ممالک کی عالمی منڈیوں تک رسائی کا واحد اور کلیدی ذریعہ ہے۔ دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی نقل و حمل اسی راستے سے ہوتی ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز بند ہو گئی تو تیل اور گیس کی عالمی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف ایندھن مہنگا ہوگا بلکہ اشیائے خورونوش سے لے کر صنعتی پیداوار تک ہر شعبہ متاثر ہوگا۔ اس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر براہِ راست مرتب ہوں گے۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment