ایرانی پارلیمنٹ پاکستان سے اظہار تشکر کے نعروں سے گونج اٹھی
<p>ایرانی پارلیمنٹ پاکستان سے اظہار تشکر کے نعروں سے گونج اٹھی ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے پارلیمان میں خطاب کے فوری بعد پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہو گئے۔ایرانی پارلیمنٹ پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی، اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر کیا گیا۔<br />یاد رہے کہ 14 جون کو پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا تھا کہ اسرائیل مسلسل جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، صہیونی ریاست کے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے پاس یو این چارٹر کے تحت حق دفاع موجود ہے، ایران کے ایٹمی معاملے کا پرُامن حل نکالا جانا چاہیے۔</p>
Leave A Comment