38 کروڑ کی منشیات آنتوں میں چھپانے والا ملزم پکڑا گیا
ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 5 ملین درہم (تقریباً 38 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کی کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔اماراتی حکام کے مطابق جنوبی امریکا سے آنے والا ایک مسافر نہایت مہارت سے منشیات کے 89 کیپسول اپنی آنتوں میں چھپا کر لایا تھا، لیکن جدید ایکس رے اسکیننگ ٹیکنالوجی نے ملزم کو گرفتار کروا دیا۔مسافر پر اُس وقت شک ہوا جب اس کی حرکات و سکنات معمول سے ہٹ کر محسوس ہوئیں۔جدید آلات سے اسکیننگ کے دوران آنتوں میں موجود غیر معمولی اشیاء کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
Leave A Comment