دہشت گردی میں ملوث دو سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث دو سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی دونوں دہشت گرد تنظیم سے وابستہ تھے اور سعودی سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو سعودی شہریوں کو دہشتگردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے دی گئی سزائے موت ہر عمل درآمد کر دیا گیا ہے دونوں سعودی شہری ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔ دونوں نے فوجی تنصیبات اور سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے، دہشت گردی کے لیے مالی اور دیگر وسائل مہیا کرنے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہچایا جس پر دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور عدالت نے جرائم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔
Leave A Comment