شادی ہال کے ویٹرز کی نقب زنی کی بڑی واردات,لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد
لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے شادی ہال میں نقب زنی کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان شادی ہال میں ویٹرز کی حیثیت سے کام کرتے تھے اور واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس روڈ پر واقع ایک شادی ہال میں اسلحہ کے زور پر واردات کی۔واردات کے دوران ملزمان 5 اے سی چلر اور 2 ڈیفریزر لے اڑے۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان شادی ہال میں ویٹرز کے طور پر کام کرتے تھے۔واردات کی اصل وجہ شادی ہال کے مالک کے ساتھ لین دین کا تنازع نکلا۔ملزمان نے اعتراف کیا کہ بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث انہوں نے مل کر چوری کی منصوبہ بندی کی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق انچارج چوکی ہلوکی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان چاند، بابر اور شان کو گرفتار کیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران تمام چوری شدہ سامان برآمد کر لیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
Leave A Comment