ایف آئی اے لاہور کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم عاصم طاہر شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے مختلف متاثرہ افراد سے مجموعی طور پر 16 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے، تاہم وعدہ خلافی کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور بعد ازاں روپوش ہو گیا۔ ملزم کو لاہور میں کامیاب چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ایسے جرائم میں ملوث کسی بھی فرد کو قانون کے شکنجے سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
Leave A Comment