کراچی: کورنگی میں فائرنگ ، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا اہلکار جاں بحق
کورنگی ساڑھے تین نمبر میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ اہلکار عمیر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اہلکار عمیر کو سینے پر گولی ماری، جو موقع پر ہی جان لیوا ثابت ہوئی۔ مقتول کا تعلق اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سے تھا اور وہ آٹو مکینک کے طور پر فورس میں بھرتی ہوا تھا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے عمیر کی موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق قریبی علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔
Leave A Comment