تازہ ترین

لاہور کے علاقے کاہنہ میں بھی سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کا مبینہ پولیس مقابلہ ہوا  جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا ہلاک ہو گئے۔کاہنہ میں سی سی ڈی کو دو موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے لوٹ مار کی اطلاع ملی تھی، جس پر ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران ملزمان کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔  دو ملزمان زخمی ہوئے جو کہ بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ہلاک ہونے والے ملزمان میں  55 سالہ فضل الرحمان، 25 سالہ امیر عباس شامل ہیں۔ دونوں ہلاک ہونے والے افراد موٹر سائیکل پر وارداتیں کرنے والے گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔

سی سی ڈی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان باپ بیٹا ہیں، جو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement