تازہ ترین

موبائل فون بیچنے اور خریداروں سے رقم مانگنے پر نارووال کے ایک نوجوان کو اغواء کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق نوجوان کو زبردستی اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور وہاں ملزمان نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کی ویڈیو بھی بنائی گئی جس میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ملزمان نوجوان سے ناک سے لکیریں نکلواتے رہے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیاہے،  واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement